لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر، علی عمار جو الوفا للمقاومتہ کے رکن ہیں نے المیادین سے گفتگو میں کہا کہ مزاحمتی محاز نے بہت صبر، تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے مگر صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں اور مزاحمت جاری ہے۔
یہ انتباہی پیغام حزب اللہ نے صہیونی حکومت کے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ پر آج صبح ہونے والے فضائی حملے کے بعد کیا۔
مذکورہ حملے میں کم از کم تین افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
علی عمار نے کہا کہ مزاحمت طاقتور ہے اور پوری طرح تیار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ بات مورال ہائ کرنے کے لیے نہیں کی گئ۔ بلکہ پچھلی جنگ میں جتنا نقصان ہوا اسکے کئ برابر طاقت اور قوت سے مقابلہ کو تیار ہیں۔
حزب اللہ کے نمائندے نے آخر میں کہا کہ اسرائیل صرف مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ