صدر مملکت نے تمام اسلامی ممالک کی قیادت اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی

تہران/ ارنا- صدر مملکت نے عید الفطر کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ماہ مبارک رمضان کے آخری افطار کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں اور مسلم ممالک کے اعلی عہدے داروں کو اس عظیم جشن کی مبارکباد پیش کی۔

صدر پزشکیان نے اس تحنیتی پیغام میں عید الفطر کو مسلمانوں کے مابین اتحاد، دینی اور سماجی تعلقات کو مستحکم کرنے اور ماہ مبارک رمضان کی خالصانہ عبادتوں کا نتیجہ حاصل کرنے کا موقع قرار دیا ہے۔

انہوں نے عید الفطر کے موقع پر تمام اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کے مابین تعلقات میں روزافزوں فروغ اور اسلامی ریاستوں کے امن و استحکام کی دعا کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .