ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

تہران (ارنا) ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نے

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جاپانی وزیر خارجہ تاکہ شی ایویا کی جانب سے نوروز اور شمسی سال کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تہران اور ٹوکیو کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی اور جاپانی وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فائدہ مند سفارت کاری بالخصوص ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت پر زور دیا۔

گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بات چیت اور مشاورت کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا اور فریقین نے دونوں ممالک کے سینئر نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اورمذاکرات پر بھی اتفاق کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .