16 مارچ، 2025، 10:59 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85779767
T T
0 Persons

لیبلز

یمن پر امریکی- برطانوی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، حماس

تہران/ ارنا- فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے صنعا کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ رات امریکی- برطانوی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 اس سلسلے میں جاری ہونے والے حماس کے بیان میں آیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت پر حملہ اور بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کا منافی عمل اور برادر ملک یمن کے اقتدار اعلی اور استحکام کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے اس موقع پر یمنی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی پر زور دیا اور غزہ میں جاری صیہونیوں کے مظالم، جرائم اور نسل کشی کی مخالفت میں یمنی عوام کے موقف کی قدردانی کی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات امریکہ اور برطانیہ نے صنعا کے رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جس میں کئی بچوں سمیت دسیوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

انصاراللہ نے اس وحشیانہ جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے امریکہ کے جرائم پیشہ ہونے کو ایک بار پھر ثابت کردیا۔

انصار اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ نے دکھا دیا کہ اس کے اقدامات محض صیہونی حکومت کی تابعداری میں کیے جاتے ہیں۔

انصاراللہ نے زور دیکر کہا ہے کہ ایسے حملوں سے فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف میں کوئی خلل نہیں پڑ سکتا۔

انصاراللہ نے خبردار کیا ہے کہ ان جارحیتوں کا جواب ضرور دیا جائے گا اور یمن کی مسلح افواج کی تیاری مکمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے بھی یمن پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے واشنگٹن کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا تسلسل قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .