8 مارچ، 2025، 11:41 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85772121
T T
0 Persons

لیبلز

رفح پر صیہونی ڈرون حملہ / 2 فلسطینی شہید

8 مارچ، 2025، 11:41 AM
News ID: 85772121
رفح پر صیہونی ڈرون حملہ / 2 فلسطینی شہید

تہران (ارنا) نیوز ذرائع نے رفح شہر پر صیہونی ڈرون حملے میں 2 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت نے  مشرقی رفح  میں متعدد فلسطینی شہریوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔

میڈیا ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ صیہونی ٹینکوں نے رفح کراسنگ کے ارد گرد کے علاقے پر شدید بمباری کی۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے بتایا کہ غزہ  پٹی میں کرم ابو سالم کراسنگ پر ہنگامی سائرن بجائے گئے جس کے بعد صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ سائرن غلط شناخت کے نتیجے میں بجائے گئے۔

اتوار کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے اختتام اور غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں داخل ہونے سے تل ابیب کے انکار کے چند گھنٹے بعد،صیہونی کابینہ نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .