رفح میں پولیس اہلکاروں پر صیہونی فوج کا حملہ، جنگ بندی کی خطرناک خلاف ورزی، حماس

تہران/ ارنا- حماس نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع رفح شہر میں پولیس اہل کاروں کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جو امدادی سامان کی سیکورٹی کے ذمہ دار تھے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کا یہ اقدام مجرمانہ، معاہدے کی خطرناک خلاف ورزی اور کھلی عہدشکنی ہے۔

حماس کے بیان میں درج ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے کی خلاف ورزیوں کے بعد ثالثوں کے ذریعے وعدہ کیا تھا کہ اس کے بعد کسی بھی عہدشکنی کا ارتکاب نہیں کرے گی۔

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تاخیر ڈال کر یہ دکھانا چاہتی ہے کہ اس کے قریب کسی بھی علاقائی اور عالمی کوشش کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حماس نے اس معاہدے میں ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے خاتمے اور انسان دوستی پر مبنی قوانین اور پروٹوکول پر مکمل عملدرامد کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .