اسرائیل 2 دن کے اندر لبنان سے نکل جائے ورنہ ہم غاصبوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، سب کو پتہ ہے! حزب اللہ کے سربراہ

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کو لبنان میں ناجائز قبضہ باقی رکھنے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے انہیں لبنان کی سرزمینوں سے نکلنے کے لیے 2 دن کی مہلت دی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر صیہونی لبنان کے کسی بھی حصے میں اپنا قبضہ باقی رکھتے ہیں تو انہیں غاصب کی نظر سے دیکھا جائے گا اور ہر ایک کو پتہ ہے کہ ہم غاصبوں سے کیسا سلوک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو صیہونی فوجیوں کو کوئی بہانے لائے بغیر مکمل طور پر لبنان سے پسپائی اختیار کرنا ہوگی اور لبنان کی حکومت کو بھی اس سلسلے میں سخت موقف اپنانا چاہیے۔

انہوں نے غزہ پر امریکی اور اسرائیلی قبضے کی سازش کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی حکام کے اس منصوبے کے تحت فلسطین کو سیاسی لحاظ سے ختم کرنے کی سازش رچی گئی ہے جس کے خلاف تمام امت اسلامیہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ سازش غزہ میں اسرائیل کی فوجی شکست کے بعد تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کے جسد خاکی کی تشییع 23 فروری کو ہوگی جس میں عرب اور اسلامی ممالک کی اہم شخصیتیں اور مختلف دینی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے تمام عوام سے استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی تشییع میں وسیع شرکت کی بھی اپیل کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .