انہوں نے دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کے ماحول اور علاقائی تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے قریبی تعلقات پر زور دیا۔
سید عباس عراقچی نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو جبری طور پر کوچ کرانے کی مخالفت پر مبنی عرب ممالک کے موقف کی قدردانی کی اور صیہونی حکومت کے اس موقف کی بھی سختی سے مذمت کی کہ فلسطین بنانا ہو تو سعودی عرب کی سرزمین میں بنا لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عرب اور عالم اسلام سے فلسطین کے حق میں ایک آواز سنائی دے اور ایک موقف اپنایا جائے۔
اس موقع پر خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے مشترکہ موضوعات اور باہمی مفادات کے حصول پر اتفاق رائے کا بھی خیرمقدم کیا۔
جاسم محمد البدیوی نے فلسطین کے خلاف سازش کے موضوع پر او آئی سی کی ہنگامی میٹنگ بلانے پر مبنی تہران کے مطالبے کو بھی برحق اور بروقت قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ