اس پیغام میں، مسعود پزشکیان نے انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی قومی تقریب میں وطن عزیز کے صبور اور معاملہ فہم لوگوں کی پرجوش موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی کے پائیدار مظاہرے نے ایک بار پھر عوامی جمہوری نظام اور انقلاب اسلامی کی بنیاد کو نیا عزم عطا کر دیا ہے، خادمین ملت کے حوصلے بلند کیے اور بڑی امیدیں جگمگا اٹھیں۔
پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ملک کے سیاسی اور سماجی منظرناموں میں آپ جیسے معاملہ فہم لوگوں کی موجودگی اور امام خمینی (رح) کے بلند افکار اور رہبر انقلاب اسلامی کے دانشمندانہ رہنما اصولوں پر گامزن رہ کر تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود حکومت آپ کی ممکنہ حد تک خدمت کا عزم ر کھتی ہے اور امید ہے تمام حکام کی مدد اور تعاون سے ہمارا ملک ترقی و پیشرفت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ