11 فروری، 2025، 10:33 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85747488
T T
0 Persons

لیبلز

ٹرمپ کی فلسطینیوں کے خلاف دھمکیاں: میں جنگ بندی منسوخ کردوں گا

واشنگٹن - ارنا - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہفتے کی دوپہر تک تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو میں جنگ بندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کروں گا۔

 وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے عمل کو معطل کرنے کی دھمکی کو "خوفناک" قرار دیا اور کہا کہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں (قیدیوں) کو ایک ہی وقت میں رہا کیا جانا چاہیے۔

اپنی دھمکیوں کو جاری رکھتے ہوئے، انہوں  نے اس بار حماس کو دھمکی دی اور کہا کہ اگر ہفتے کی رات 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی (حکومت) اس مسئلے پر قابو پا سکتی ہے۔

امریکی صدر نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ محسوس کرتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کر دینا چاہیے، مزید کہا کہ اس کا فیصلہ خود تل ابیب کو کرنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .