ایرانی بحریہ کے کمانڈر کراچی پہنچ گئے، پاکستان

کراچی (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی امن 25 مشق اور انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی سرکاری دعوت پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایڈمرل شہرام ایرانی آج (ہفتہ) صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے جہاں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی، ایڈمرل فیصل امین اور پاکستانی بحریہ کے خصوصی عہدیداران نے انکا استقبال کیا۔

00:00
00:00
Download

کمانڈر نداجا اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ارکان کراچی پورٹ پر امن 25 انٹرنیشنل بحری مشق میں شرکت کریں گے جہاں ایرانی بحریہ کی آپریشنل اور فلوٹنگ ٹیمیں بھی امن 25 مشق میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

پاکستانی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات، امن انٹرنیشنل ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت، اور امن ملٹی نیشنل بحری آپریشنل سیکشن کا دورہ کمانڈر نداجا کے کراچی کے سفر کے دیگر منصوبوں میں شامل ہے۔

جمعہ کو کراچی پورٹ پر شروع ہونے والی نویں ملٹی نیشنل بحری مشق "امن 2025" اور پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک شریک ہیں۔

اس سال امن انٹرنیشنل میری ٹائم ایونٹ کا سلوگن "Together for Peace" ہے اور اس کا پیغام سمندر میں امن برقرار رکھنے، بحری صلاحیتوں میں اضافہ، تجربات کا تبادلہ، ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے کمیونیکیشن برج کے طور پر کام، سمندری حدود میں دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحد ہونا، اورعلاقائی اور بین علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس سال فروری کے اوائل میں IRNA کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے "AMAN-25" انٹرنیشنل بحری مشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک ایران بحریہ کے تعلقات تعمیری ہیں اور ہم ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔

گزشتہ سال جون کے میں ایرانی ایڈمرل نے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .