اسلام آباد (ارنا) پاکستانی بحریہ کے چیف نے فروری میں کراچی کی بندرگاہ پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی بحری مشق "امن - 25" میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بحریہ کے تعمیری روابط ہیں اور ہم اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔