20 جنوری، 2025، 1:52 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85725076
T T
0 Persons

لیبلز

مغربی کنارے میں صیہونی فوجی ہلاک

20 جنوری، 2025، 1:52 PM
News ID: 85725076
مغربی کنارے میں صیہونی فوجی ہلاک

تہران - ارنا- صیہونی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کا ایک سپاہی دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مارا گیا ہے۔

صہیونی ویب سائٹ Hadshot Bazman کے مطابق، طوباس کے علاقے میں طمون نامی گاؤں میں گشتی راستے پر بم دھماکے سے ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ایک صیہونی فوجی گروپ نے طمون گاؤں پر چھاپہ مارا، جہاں راستے میں بم دھماکہ ہوا، جس سے ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

چند گھنٹے قبل فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر چھاپے اور مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں سبسطیہ نامی قصبے میں قابض فوج کے ہاتھوں ایک 14 سالہ نوجوان احمد رشید رشدی جزر کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .