العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، جنگ غزہ 467ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی جیٹ فائٹروں نے غزہ کے بعض علاقوں میں شدید بمباری کی ہے۔
البریج کیمپ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق، ایک رہائشی عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد خان یونس شہر کے المواصی علاقے میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی خیمے نذر آتش ہوگئے اور متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے
صیہونیوں نے غزہ شہر میں ایک اسکول پر بمباری کی جس میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دیرالبلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بھی متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک 26 فلسطینی شہری غزہ میں شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر العربی الجدید نے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم صیہونی فوجیوں کی پسپائی کے واضح پلان کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کو اس بات کی تشویش ہے کہ اگر واضح پلان پیش نہ کیا گیا تو غاصب افواج معاہدے کی خلاف ورزی ضرور کریں گے لہذا ثالثوں کی جانب سے پسپائی کے جغرافیائی پلان کی ضمانت فراہم ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ