حماس کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی بنیادی تنصیبات کو غرب اردن اور بیت المقدس میں تباہ کرکے صیہونیوں کو ان علاقوں میں بسا رہی ہے اور نئی کالونیاں تعمیر کر رہی ہے۔
حماس کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کی گھناؤنی سازش پر عملدرامد بدستور جاری ہے۔
حماس کے بیان میں غرب اردن کے مجاہدوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں شدت لائیں اور مسجد الاقصی اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو تباہ کرنے کی صیہونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
اس بیان میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بیت المقدس اور قبلہ اول مسجدالاقصی کو صیہونیوں کی نسل پرست، نازی اور غاصب حکومت کے شر سے محفوظ کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر اور آوارہ وطن کرنے کی سازش کو روکنے کے لیے فوری قدم اٹھائیں۔
آپ کا تبصرہ