4 جنوری، 2025، 5:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85710217
T T
0 Persons

لیبلز

سپاہ پاسداران انقلاب کی بری فورس کی مشقوں کے 19ویں مرحلے کا آغاز

تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فورس کی خصوصی مشقوں کے 19ویں دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

"پیغمبر اعظم (ص)" نام کی ان فوجی مشقوں کے تحت، ہنگامی حالات کا سیمولیشن کیا گیا اور ایران کے شمالی حصے میں تعینات "مرزا کوچک خان" کمانڈو ریپڈ فورس کو ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ منتقل کیا گیا۔

فوجیوں اور فوجی وسائل کو جلد از جلد ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کرنے کی مشقیں کی گئیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر جنرل محمد نظر عظیمی نے بتایا کہ یہ مشقیں صوبہ کرمانشاہ کے اورامانات ضلع میں انجام پائی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے ریپڈ فورس کو اس علاقے میں اتارنے کے بعد علاقے کی بسیج رضاکار فورس کے ساتھ مشقوں کے اگلے مرحلے انجام پائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .