شیخ خالد الملا نے استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں کے یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابومہدی المہندس کہا کرتے تھے کہ میں اگر مر جاؤں یا شہید ہوجاؤں، تو یہ کہنا کہ ایک خدمتگزار اس دنیا سے گزر گیا لہذا ہم ان سب کو اپنا شہید مانتے ہیں۔
شیخ خالد الملا نے عراق میں پھیلائی جانے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ عوامی رضاکار فورس کو ختم کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ فورس ہمارا عقیدہ، تفکر، دین، اخلاق اور عزت ہے لہذا کوئی بھی عراقی اس سے دستبردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مجرم، خونریز دشمن اور ان کے نسل پرست اور فرقہ پرست ذرائع ابلاغ کے مقابلے کے لیے مسلمانوں کو متحد موقف اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں سے درس لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بیانات حقیقت اور خیر پر مبنی تھے۔
آپ کا تبصرہ