29 دسمبر، 2024، 6:44 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85704427
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے الوفا ہسپتال پر صیہونیوں کا حملہ + ویڈیو

تہران - ارنا - فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو غزہ شہر کے "الوفا" اسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی خبر دی ہے۔  اس حملے میں کم از کم 7 شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

قدس نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز میں واقع "الوفا" اسپتال کی بالائی منزل پر بمباری کی۔

اس سلسلے میں غزہ سٹی ڈیفنس آرگنائزیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اب تک ملبے سے سات شہداء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ الوفا اسپتال پر فضائی حملہ اور المعدانی اسپتال پر گولہ باری جنگی جرائم ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے: عالمی برادری اقوام متحدہ کے مبصرین بھیجنے اور ہسپتالوں کے تحفظ کے لیے اقدام کرے۔

بیان میں کہا گیا: ہم پندرہ ماہ سے جاری غیر معمولی جرائم  پر عالمی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ جرم اس وقت کیا گیا جب غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ کمال عدوان اسپتال کو صیہونی حکومت کی جانب سے جبری انخلاء کے بعد آگ لگا دی گئی۔

صہیونی فوجیوں نے اسپتال کا محاصرہ اور 5 طبی عملے سمیت 50 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .