گزشتہ شب المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کا ائیر ڈیفنس یونٹ صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں جنگی مشن انجام دینے والے امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرانے میں کامیاب ہو گیا۔
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ اس جدید امریکی ڈرون کو مار گرانے کی کارروائی مقامی طور پر بنائے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ 13 واں امریکی ڈرون MQ-9 ہے جسے یمنی مسلح افواج کے فضائی دفاع نے غزہ کی حمایت میں "فتح موعود" اور "جہاد مقدس" کی لڑائی کے دوران مار گرایا۔
اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمنی مسلح افواج اپنی پوری طاقت سے یمن کی ارضی سالمیت کی حفاظت اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، مزید کہا کہ "ہم غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیاں اسوقت تک جاری رکھیں گے جب تک غزہ پر حملے رک نہیں جاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا۔
ارنا کے مطابق یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس غاصب حکومت کے بحری جہازوں اور بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ