22 دسمبر، 2024، 9:07 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85696810
T T
0 Persons

لیبلز

تحریک انصار اللہ یمن: ہم جنگ کے دائرہ کار میں توسیع سے نہیں ڈرتے

تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ صنعاء جنگ کے پھیلاؤ سے خوفزدہ نہیں اور امریکہ کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ہمارے علاقے میں اس کے وسیع مفادات ہیں۔

 ارنا انٹرنیشنل گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے حزام الاسد نے کہا کہ ہم اپنے اوپر ایک ہمہ گیر جنگ مسلط ہونے سے خوفزدہ نہیں ہیں، بلکہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو خوفزدہ ہونا چاہیے، کیونکہ اسکا نتیجہ ان کے حق میں نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے امریکہ کے وسیع مفادات وابستہ ہیں اور صیہونی حکومت کا وجود امن کی مساوات ، فوجی برتری اور ڈیٹرینس پر منحصر ہے جو اب باقی نہیں رہا۔

الاسد نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے حملے ان کی ناکامی اور گڑبڑاہٹ کی علامت ہیں اور ہمیں یمن کی فوجی صلاحیتوں اور تنصیبات کے حوالے سے کوئی ڈر یا خوف نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی دفاعی صلاحیتیں انتہائی مشکل جنگی حالات کے لیے تیار کی گئی ہیں، اور یمن کے ہتھیاروں کو محفوظ ترین مقامات پر رکھا گیا ہے، اور ملک کی جغرافیائی خصوصیات بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

الاسد نے واضح کیا کہ یمن جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیار بناتا ہے جن میں سے ایک الٹراسونک بیلسٹک میزائل ہے جنہوں نے مانیٹرنگ اور روک تھام کے تمام نظاموں کو بائی پاس کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .