خبر رساں ذرائع نے تل ابیب کی عدالت میں نیتن یاہو کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتی سیشن نے ان کے خلاف الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو صیہونی حکومت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت ایسے وقت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے کہ جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر موجود ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کے ایک گروپ نے تل ابیب میں عدالت کے سامنے صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات کی سماعت ہورہی ہے۔
آپ کا تبصرہ