منگل کے روز کیش میں ایران کی 12ویں بین الاقوامی فضائی اور خلائی نمائش کی افتتاحی تقریب میں محسن رضایی نے کہا کہ اسرائیلی فوجی دستے شام میں پیش آنے والے واقعات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دمشق سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شام میں اسرائیلی فوج، امریکہ اور دہشت گرد گروہوں نے 250 دفاعی انفراسٹرکچرز پر حملے کیے اور شام کے تمام فوجی تحقیقی مراکز مکمل طور پر تباہ کیے جا رہے ہیں۔
رضایی نے کہا کہ دشمن مغربی ایشیا کا چہرہ بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس مذموم منصوبہ بندی کے لیے کیے جانے والے جرائم ہٹلر کے جرائم سے بھی بدتر ہیں۔
انہوں نے علاقے میں امریکی بیس سے موصولہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 11 ہزار داعشی جنگجوؤں کو خطے میں موجود امریکی کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے تاکہ جلد از جلد عراق میں داخل ہوا جاسکے۔
رضایی نے عسکری میدان میں ایران کی ترقی کو خود اعتمادی کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم فخر کے ساتھ دفاعی شعبوں میں مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ