آستانہ پروسس کو آکے بڑھانے کا فیصلہ ایران، روس اور ترکی کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران- ارنا- وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آستانہ پروسس جاری رہنے کا دارومدار شام کی تبدیلیوں اور ایران، روس اور ترکی کے فیصلے پر ہے۔

شام کی صورتحال کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ  کے ساتھ بند کمرہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو گزشتہ چند دنوں کے دوران انجام پانے والی سفارتی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی گئی اور انہیں دوحہ اجلاس میں ہونے والے مشاورت اس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا آستانہ پروسس اجلاس کے نئے دور میں بشار الاسد کے مخالف گروپوں کو تسلیم کیا جائے گا اور وہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر شام کی حکومت نے آستانہ عمل کے اجلاس میں کبھی بھی شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آستانہ پروسس ایران، ترکی اور روس کے درمیان تھا اور یہ عمل مستقبل میں بھی چلتا رہے گا یا نہیں اس کا فیصلہ تنیوں ممالک کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوسرے عرب ممالک کبھی آستانہ پروسس کا موضوع نہیں رہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .