سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بدھ کے روز ایک فون کال میں شام کے حالات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے اپنے حالیہ دورہ دمشق اور انقرہ کے دوران شامی اور ترک حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت، فوج اور قوم کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل پالیسی پر تاکید کی۔
انہوں نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ متحرک ہونے اور علاقے میں ان کے پھیلاو کو خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس سے نمٹنے کے لیے خطے کے بااثر عمائدین اور سیاسی شخصیات کے درمیان سفارتی کوششوں اور مشاورت کو ضروری قرار دیا۔
مصری وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قانونی حیثیت کی حمایت میں اپنے ملک کی پالیسی پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ