لبنان کے علاقے الخیام میں حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں

تہران - ارنا - جنوب مشرقی لبنان میں واقع الخیام کے علاقے میں اسلامی مزاحمت اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

لبنان کے المنار چینل نے خبر دی ہے کہ شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمت نے الخیام میں صیہونی فوجیوں پر متعدد حملے کیے اور اس علاقے میں ان کے گروپس اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

00:00
00:00
Download

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے الخیام شہر کے مشرقی مضافات میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا اور ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو بھی نشانہ بنایا، جس سے کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .