نیویارک پوسٹ کے مطابق، گزشتہ روز 60 اسرائیل مخالف مظاہرین اپنے بچوں کے ساتھ نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں سینیٹر چک شومر کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرنے کو جمع ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے شومر کے گھر کی طرف جانے والی سڑک کو بند کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک بچوں نے "صیہونی غنڈوں" کی تصویریں بنا کر احتجاج میں شرکت کی جبکہ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تل ابیب کی مالی امداد کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق کچھ مظاہرین نے "شومر، شومر تم دیکھو گے، فلسطین آزاد ہو جائے گا" کے نعرے لگائے۔ کچھ لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: اسرائیل فلسطینی بچوں کو قتل کر رہا ہے۔
پولیس نے ان میں سے بعض مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ