ارنا کے مطابق فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونین (Elin Valtonene) نے بدھ کی رات سید عباس عراقچی کو ٹیلیفون کرکے انہیں وزیر خارجہ بننے کی مبارک باد پیش کی۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کی صورتحال، بین الاقوامی حالات اور دو طرفہ روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانیوں کی تاریخی امن پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بحران کی جڑ غاصب صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائيلی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں بعض یورپی ملکوں کے دوغلے اور متضاد طرز عمل کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ یورپی یونین نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور لبنان پر اس کی جارحیت نیز وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے باوجود خاموشی اختیار کی اور اسرائیلی جرائم اور قانون شکنی روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں مشرق وسطی میں انسانی المیئے پر افسوس کا اظہار کیا اور علاقے میں جلد سے جلد امن و استحکام کی بحالی کی آرزو کی۔
آپ کا تبصرہ