ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ وفد کے ارکان اسلام آباد میں پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ پہنچے۔
ان کی آمد پر، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کے وفود کے استقبال کی سرکاری تقریب کے بعد باضابطہ مذاکرات کا آغاز کیا۔
اس ملاقات کے بعد ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ پریس کانفرنس کرینگے۔ عراقچی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
کل رات اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاک ایران خصوصی تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے خطرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ