لبنان پر صیہونی جارحیت کھلی دہشت گردی اور جنگي جرم ہے، صدر ایران

تہران (IRNA) صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے لبنان پر صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیا گيا ہے۔

صدر ایران کے پیغام آیا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کا   کا حملہ ایک واضح اور کھلا جنگی جرم ہے جس نے اس حکومت کی دہشت گردانہ ذہنیت کو ایک بار پھر عیاں کردیا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم ریاستی دہشت گردی کی مشین کو روکنے  میں عالمی برادری کی مایوسی کا مظہر ہیں اور ثابت  ہوگيا ہے کہ صیہونی حکومت علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ دنیا کے تمام ممالک بالخصوص اسلامی ممالک اس جرم کی بھرپور مذمت کریں گے۔

 صدر ایران نے لبنان کی قوم اور حکومت سے اپنی ہمدردی کا اظہار  اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں آپ کے اور تحریک مزاحمت کے ہر دل عزیز لوگوں کے  دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت صیہونیوں کے اس تازہ ترین جرم کا جائزہ لے رہی ہے اور لبنانی قوم اور مزاحمت کے محور کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .