25 ستمبر، 2024، 5:17 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85607731
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی مراکز پر حزب اللہ کے میزائلی حملے جاری

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلوں کی بارش کی ہے

 ارنا نے المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جزب اللہ لبنان نے کئی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی ساعر اور کریات موتسکین صیہونی کالونیوں پر حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے سپاہیوں سے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے دفاع میں آج بدھ کو ساعر صیہونی کالونی پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔

 صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی حیفا کے جنوب میں زخارون یعقوب اور بات شلومو نامی کالونیوں پرپہلی بار میزائل لگنے کی خبر دی ہے۔

بعض میڈیا ذرائع نے  مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر حزب اللہ کے میزائلی حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی خبردی ہے۔  

 صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی سائرن بجنے کی خبر دیتے ہوئۓ کہا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے چند میزائل حیفا کے جنوب میں وادی عارہ پر لگے ہیں۔

 دوسری طرف لبنان کے محکمہ صحت نے  بتایا ہے کہ بدھ کو صیہونی حکومت نے لبنان کے پانچ علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 20 شہری شہید اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔

 صیہونی فوج نے بدھ کو دو مرحلے میں لبنان پر وسیع حملے کئے ہیں۔

 یاد رہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ چند دنوں سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملوں میں سیکڑوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن ميں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .