کنعانی: امریکہ کو فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف جرائم میں  شرکت کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے بعد بھی امریکہ کی طرف سے غیر مشروط حمایت جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مریکہ کو فلسطین اور لبنان کے خلاف جرائم میں صیہونی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔

ناصر کنعانی نے گذشتہ دنوں لبنان، شام اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم اور قتل عام کی کارروائیوں کو بیان کرتے ہوئے ایکس پر لکھا :  سرکاری اطلاعات کے مطابق جنوبی بیروت پر صیہونی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31  ہو گئی ہے اور اس حملےاور  حالیہ دنوں میں مواصلاتی وسائل کے ذریعے دو دہشت گردانہ حملوں  میں کل  شہداء کی تعداد 70 تک پہنچ گئی۔ صیہونی حکومت نے اسی طرح  گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں 119 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 209 افراد کو زخمی کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .