20 ستمبر، 2024، 6:01 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85602381
T T
0 Persons

لیبلز

بیروت کے علاقے ضاحیہ جنوبی پر صیہونی حکومت کا حملہ، پانچ بچوں کی شہادت

 تہران- ارنا – بیروت کے علاقے ضاحیہ جنوبی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں  متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں

ارنا نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے بعد ضاحیہ جنوبی میں ایک عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

00:00
00:00
Download

 اس رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ  ابتدائی اطلاعات کے اس حملے میں پانچ بچے شہید ہوئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کے مطابق بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر صہیونی حکومت نے ڈرون کے ذریعے کئی میزائل گرائے ہیں۔

00:00
00:00
Download

 صیہونی حکومت کے میڈیا  کا کہنا ہے کہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر یہ فضائی حملہ ایف 35 سے کیا گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک عمارت پر دو میزائل گرے ہیں اور بعض رپورٹوں کے مطابق چار میزائل گرائے گئے ہیں۔

 عرب میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی میں حضرت قائم کمپلیکس کے نزدیک الجاموس نامی علاقے پر کیا گیا ہے۔

لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر غاصب صیہونی حکومت کے اس فضائی حملے میں 5 بچے شہید ہوئے ہیں۔

 لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  

00:00
00:00
Download

 لبنان کے المنار ٹی وی نے ایک کی شہادت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .