ایران: راکٹوں کے لیے بھیک مانگنے کا دور ختم ہو گیا/ ہم سے عزت کے ساتھ بات کریں۔

لندن- ارنا- لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور ظالمانہ مغربی پابندیوں کے باوجود خلائی صنعت  میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے ساتھ احترام کی زبان سے بات کریں ، پابندیوں کی زبان سے نہيں۔

لندن میں ایرانی سفارت خانے نے X پر ایک پیغام میں  لکھا: ایران نے کامیابی کے ساتھ اپنا چمران ریسرچ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ وہ وقت گزر گیا جب ایران اپنے دفاع کے لیے ایک میزائل کی تلاش میں  ملک ملک بھٹکتا تھا، آج  ایران پابندیوں کے باوجود  خود ملک میں بنائے گئے جدید سیٹلائٹ  کو خلا میں بھیجتا ہے۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے:  اس لئے  ایران سے احترام کی زبان میں  بات کریں ،پابندیوں کی زبان میں نہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .