ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو بغداد کے لئے روانہ ہوں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی سرکاری دعوت پر اس دورے پر جارہے ہیں۔
صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے اس دورے میں عراق کے صدر، وزیر اعظم، اسپیکر پارلیمان اور عدلیہ کے سربراہ نیز دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تہران بغداد مشترکہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اس دورے میں،اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد بھی عراق جارہا ہے اور وہ بغداد حکومت کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ تاجروں اور عراق میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان بحیثیت صدر ایران اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں،امیر المومنین حضرت علی اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہما الصلوات و السلام کی زیارت کے لئے نجف اشرف اور کربلائے معلی بھی جائيں گے۔
پروگرام کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ عراق میں بصرے میں بعض ایرانی پروجکٹوں کا معائنہ بھی کریں گے اور عراقی کردستان ریجن کے حکام کی دعوت پر اربیل اور سلیمانیہ بھی جائيں گے۔
آپ کا تبصرہ