5 ستمبر، 2024، 11:13 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85587760
T T
0 Persons

لیبلز

ایران: یوکرین میں جنگ طولانی ہونے کی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے یوکرین تنازعہ میں تہران کے کردار کے بارے میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے "بے بنیاد اور گمراہ کن" الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس ناقابل تردید حقیقت کو چھپا نہیں سکتے کہ مغرب خاص طور پر امریکہ کی جانب سے جدید ترین اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے یوکرین کی جنگ طولانی ہوئی ہے اور عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں مزید  لکھا ہے کہ  اس بنیاد پر روسی فیڈریشن کو ہتھیاروں کی فروخت، برآمدات یا منتقلی نیز بین الاقوامی ذمہ داری کی خلاف ورزی میں ایران کے رول کے بارے میں ہر قسم کا دعوی، پوری طرح سے بے بنیاد ہے اور ایران سے مسترد کرتا ہے ۔ ایران ایک بار پھر انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین پر اپنی پابندی پر زور دیتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  مندوب نے مزید کہا: امریکی مندوب کے دعوے کے بر خلاف، در اصل یہ امریکہ ہے ایران نہیں جو علاقے اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے ۔ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت، اسرائیلی حکومت کے حامیوں میں سر فہرست ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .