ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا ہے کہ "اربعین حسینی یہ درس دیتا ہے کہ ہم حق کی راہ میں ڈٹ جائيں، مظلوم کی حمایت کریں اور وقت کے یزیدیوں سے نفرت کا اظہار کریں جن کے جنگ پسندانہ نظام نے 40 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلادیا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اربعین ملین مارچ کا بے مثال اور عظیم الشان اجتماع، جس میں دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں محبان حسینی شریک ہیں اور عراقی عوام کی جانب سے ان کی بھرپور میزبانی کر رہے ہیں، دراصل حق کے ابدی ہونے اور ظلم کے فانی ہونے کی روشن مثال ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کا خون وقت کے یزیدیوں کے ظلم پر غالب آئے گا۔
آپ کا تبصرہ