ارنا کی خارجہ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سینئر مشیر محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں مکمل امن کے قیام کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش کے عوام کی خواہش کے مطابق پارلیمنٹ کے عام انتخابات ہوں گے اور قانونی حکومت کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر مظاہروں، وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر منتخب ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ