ارنا کی فارن پالیسی کے نامہ نگار کے مطابق، علی باقری نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات اور گفتگو کی۔
باقری نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
باقری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دنیا بھر میں بالخصوص عالم اسلام کی رائے عامہ صیہونیوں کی مذمت میں ہموار ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز شیطانی وجود ہے جس کا ہدف صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
باقری نے اسلامی ممالک میں اسرائیلیوں کی طرف سے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قتل و غارت کی مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ صیہونیوں کو بھرپور جواب دیا گیا نہ ہی انکو مذکورہ کاروائیوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام دہشت گردی کو ایک اسٹریٹجی کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی انہیں زیادہ قیمت چکانی نہیں پڑتی، اس لیے صہیونیوں کے اس طرز عمل کو تمام اسلامی ممالک کے لیے خطرہ سمجھا جانا چاہیے اور اس سے فیصلہ کن انداز میں نمٹا جانا چاہیے۔
پاکستان سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کرے گا
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے حماس کے رہنما شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے فلسطینی مزاحمتی رہنما کو نشانہ بنانے کے دہشت گردانہ جرم کے بعد پاکستان میں عوامی سوگ، حکومت، سیاسی اور پارلیمانی حلقوں اور پاکستانی عوام کی جانب سے اس جرم کی شدید مذمت کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے پاک ایران یکجہتی اور سلامتی کونسل کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ