6 اگست، 2024، 3:22 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85560429
T T
0 Persons

لیبلز

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ توڑ دی گئی

6 اگست، 2024، 3:22 PM
News ID: 85560429
بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ توڑ دی گئی

تہران (ارنا) بنگلہ دیش میں خونریز مظاہروں اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے فرار کے بعد صدارتی دفتر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں کئی ہفتوں سے جاری فسادات اور وزیراعظم شیخ حسینہ کے مستعفی اور فرار ہونے کے ایک دن بعد صدارتی دفتر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

مظاہروں کی قیادت بنگلہ دیشی فوجی حکام سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس بات پر اصرار کررہی ہے کہ وہ فوجی قیادت والی حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

76 سالہ شیخ حسینہ، جو بھارت فرارہو چکی ہیں، نے 2009 میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور گزشتہ جنوری میں ہونے والے انتخابات میں چوتھی بار کامیابی حاصل کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ نئی دہلی نے شیخ حسینہ کی وزیر اعظم کے طور پر 15 سال کے دوران حمایت کی۔

بنگلہ دیش نے پاکستان سے 1971 میں علیحدگی اختیار کی۔

دریں اثنا، ہندوستان ٹائمز اخبار نے لکھا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سوبرامانیام جےشنکر نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے اس ملک میں 10,000 سے زیادہ ہندوستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت کی ہے۔

خدشات ہیں کہ بنگلہ دیش میں جاری کشیدگی بھارت میں پھیل سکتی ہے لہذا سیاسی بحران کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اضافی فوج بھیج دی ہے اور جے شنکر نے سرحدی فوج کو چوکس رہنے کا کہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش کے ساتھ لگ بھگ 915.3 کلومیٹر سرحد پر باڑ نہیں ہے۔

5 ہندوستانی ریاستیں بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد سے ملی ہوئی ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 4 ہزار 96 کلومیٹر کی سرحد ہے اور ایک دوسرے سے قریبی ثقافتی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بنگلہ دیش کی صورتحال کے حوالے سے ایک میٹنگ کی۔

بنگلہ دیش کے بحران میں کسی غیر ملکی طاقت کی مداخلت کے امکان کے بارے میں سوال کے جواب میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے اس معاملے کی تردید نہیں کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .