حجۃ الاسلام حسین طائب نے اتوار کے روز مشہد میں یونیورسٹی پروفیسروں کی بسیج کانفرنس میں کہا کہ صیہونی نہیں جانتے کہ ایران کی اسٹریٹیجی کیا ہے، اسرائیل کے سماجی و اقتصادی حالات بگڑ گئے ہیں اور کوئی بھی اسرائیل میں سرمایہ کاری نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی سیاست کے دونوں دھڑے کہتے ہیں کہ صیہونی ریاست اپنی 80ویں سالگرہ نہیں دیکھے گی۔
طائب نے مزید کہا کہ نیتن یاہو حماس سے شکست کو علاقائی جنگ میں بدلنا چاہتا ہے اور امریکہ کو بھی اس جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی تسلط کا دور ٹوٹ چکا ہے، امریکہ پر 34 ٹریلین ڈالر کا قرض ہے اور اس کے زوال کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ