1 اگست، 2024، 7:18 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85555750
T T
0 Persons

لیبلز

شہباز شریف: اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے

   اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے وزیر اعظم نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں کہا ہے کہ تہران میں دہشت گردانہ جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اقدام سبھی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے

  ارنا کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم میاں شہباز شریف نے جمعرات کو اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمان کی ایک نشست سے خطاب میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم بن یامن نتن یاہو کی وحشیانہ خو نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ فوجی  جارحیت شدید تر کردی ہے۔  

  انھوں نے  حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک دوسرے ملک میں کیا گیا جو سبھی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

 شہباز شریف نے  اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ہر روز غزہ کے مظلوم عام شہری شہید ہورہے ہیں۔

 پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ صیہونی دوسرے ملکوں کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردانہ جارحیت کررہے ہیں اور اس کی دہشت گردانہ جارحیت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .