ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے پیر کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے سے روکا جائے۔
حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دنیا کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین چھوڑکے نہیں جائيں گے اور استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں نے بھی عہد کیا ہے کہ جرائم پیشہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے یہاں باقی رہیں گے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کو یہاں سے نکال باہر کرنے ، فلسطین کی آزادی، یہاں سے مہاجرت کرنے والوں کی واپسی اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ملنے تک تحریک جاری رہے گی۔
دوسری طرف پیر کی شام فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہنوی فوجیوں کے تین وحشیانہ حملوں میں کم سے کم 26 فلسطینی شہید اور سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں جاری ہونے والے شہیدوں اور زخمیوں کے نئے اعدادوشمار کے مطابق شہدائے غزہ کی تعداد 39 ہزار چھے اور زخمیوں کی تعداد 89 ہزار 818 ہوگئی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے غاصب صیہونی حکومت نو ماہ سے زائد عرصے سے جاری غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں میں اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کے خلاف نفرتوں میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ