22 جولائی، 2024، 10:53 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85545354
T T
0 Persons

لیبلز

54 واں عالمی فزکس اولمپیاڈ اصفہان میں شروع

22 جولائی، 2024، 10:53 AM
News ID: 85545354
54 واں عالمی فزکس اولمپیاڈ اصفہان میں شروع

اصفہان (ارنا) 54 واں عالمی فزکس اولمپیاڈ پیر کے روز اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 46 ممالک کے 198 طلباء کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا جو 7 اگست 2024 تک جاری رہے گا ۔

54 ویں عالمی فزکس اولمپیاڈ  میں حصہ لینے والی ٹیموں کی آمد 31 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور اصفہان 9 دن تک طلباء کی میزبانی کرے گا۔

ایران دوسری بار عالمی فزکس اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس سے قبل یہ ایونٹ 2007 میں اصفہان میں منعقد ہوا تھا۔

اس اولمپیاڈ میں ایران، روس، چین، کیوبا، سعودی عرب، تائیوان، رومانیہ، ترکی، میکسیکو، جارجیا، بلغاریہ، انڈونیشیا، کرغزستان، کروشیا، کولمبیا، بیلاروس، کویت اور ویت نام سمیت 46 ممالک کے 198 طلباء اور  تقریباً 150 دیگر افراد موجود ہیں۔

جبکہ عمان اور مراکش کی ٹیمیں بطور مبصر شریک ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .