سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں، عبدالرحمن الاھنومی نے لکھا کہ امریکی سفارت خانے نے یمنی قوم کے خلاف جنگ اور غزہ پٹی کی حمایت کے لیے جاری آپریشن کو روکنے کے لیے کرائے کے فوجیوں کو تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں کسی بھی طرح کا اضافہ امریکہ، اس کے مفادات (بالخصوص تیل) اور کرائے کے فوجیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دے گا۔
یمنی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ نے کہا کہ ہم امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں چاہے وہ افریقہ یا خلیج فارس میں ہی کیوں نہ ہوں اور یمن نے اس مقصد کے لیے ضروری وسائل بہت پہلے سے تیار کر رکھے ہیں۔
الاھنومی نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے یمن کے ساتھ جنگ میں کود کر اپنے ہوائی اور بحری جہازوں کو یمن کے ٹارگٹ میں تبدیل کیا اور اس کی بھاری قیمت ادا کی اسی طرح کشیدگی میں اضافے کی صورت میں اسے اس سے کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔
آپ کا تبصرہ