غزہ پر صیہونی جارحیت کا 437 واں دن /  شہداء کی تدفین کے دوران بمباری سے طبی عملہ زخمی

تہران (ارنا) غزہ جنگ کے 437 ویں روز بھی صیہونی حکومت نے فلسطینی باشندوں کے خلاف اپنے حملوں اور وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جنگ 437 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، اور روزانہ کی شدید بمباری سے 151 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

 اس کے علاوہ، جنگ میں بڑے پیمانے پر تباہی کیساتھ  11,000 فلسطینی لاپتہ، اور درجنوں بچے اور بوڑھے بھوک سے دوچار ہیں۔

قابض فوج نے اتوار کے روز جنوبی غزہ میں خانیونس اور شمالی غزہ میں بیت حنون میں پناہ گزینوں کے دو اسکولوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس اسپتال کے طبی عملے کے بعض ارکان شہداء کو دفنانے کے دوران ہونے والی صیہونی بمباری سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے آس پاس ملبے کے نیچے دبی شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں ناکامی کی وجہ سے آنے والی تباہی سے بھی خبردار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .