10 جولائی، 2024، 2:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85535559
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شمال سے جنوب تک قحط اور بھوک مری، دسیوں بچوں کی شہادت

تہران – ارنا – انسانی حقوق کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے غزہ میں قحط اور بھوک مری پھیل جانے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادتوں میں اضافے کی خبر دی ہے

ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں محکمہ صحت کے  حکام نے اعلان کیا ہے کہ  کم سے کم 33 بچے بھوک اور غذائیت کی کمی  سے شہید ہوچکے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق بھوک سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد شمالی غزہ میں زیادہ ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ بھوک سے فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ بھوک مری پورے غزہ میں پھیل چکی ہے۔

  اقوام متحدہ کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے ماہرین کی اس جماعت نے جو گیارہ افراد پر مشتمل ہے، اعلان کیا ہے کہ گزشتہ مئی کے اواخر میں 13 برس،  9 برس اور 6 مہینے کے 3 بچے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں بھوک سے شہید ہوئے ہیں۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مرکزی غزہ میں بھوک سے ان بچوں کی شہادت سے  پتہ چلتا ہے کہ بھوک مری شمالی، مرکزی اور جنوبی، غزہ کے سبھی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی  ہے۔

اس بیان میں جس پر خوراک کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل فخری کے بھی دستخط موجود ہیں، صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کے عوام پر مسلط کی جانے والی بھوک مری کی مذمت کی گئی ہے۔  

المیادین کے مطابق غذائی سیکورٹی کی تنظیم آئی پی سی نے جو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کررہی ہے، اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسان دوستانہ امداد تک غزہ کے عوام کی دسترسی بہت محدود ہے اوروہ بھوک مری کے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہیں۔

اس سے پہلے فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی کہا تھا کہ غزہ کی 96 فیصد آبادی فوڈ سیکورٹی سے محروم ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ 278 دن سے غزہ پر جاری غاصب صیہونی حکومت ک وحشیانہ حملوں میں 38 ہزار 243 بے گناہ فلسطینی شہری شہید اور 88 ہزار 33 زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں  کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .