پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ایرانی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (ارنا) ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغام میں پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ مسعود پزشکیان کا انتخاب ایرانی قوم کے ان پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے  ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سردار ایاز صادق نے آج صبح ایک بیان میں مسعود پزشکیان کو ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ مسعود پزشکیان ایک ذہین، قابل اور عوام دوست سیاست دان ہیں جن کا انتخاب ایرانی عوام کے مضبوط اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ کے  اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر  ایران  کے منتخب صدر بن گئے۔

ایران  کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

ملک کے اندر اور باہر تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے جانے والے  ووٹوں کی کل تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 157 ہے جس کی بنیاد پر مسعود پزشکیان کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار 403 اور سعید جلیلی کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ہے۔ 

جبکہ پولنگ کا ٹرن آوٹ ٪8 .49 رہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .