29 جون، 2024، 6:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85523121
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں انفراسٹکچر مضبوط کر دیا

اسلام آباد - ارنا - تہران میں پاکستان کے سفیر نے اعلان کیا کہ تجارت اور لوگوں کے سفر میں سہولت لیے تفتان - گیبد کے سرحدی ٹرمینلز پر کسٹم کے بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کی آمد و رفت کے نظام کو کافی بہتر بنایا گیا ہے۔

محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ دو مشترکہ سرحدی گزرگاہوں تفتان (میرجاویہ) اور گیبد (ریمدان) پر سرحدی سہولیات  میں قابل توجہ بہتری پیدا کی گئي ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سرحدی ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کی آمد و رفت ، تجارت اور ایران و  پاکستان کی تاجر برادری کے دوروں کو آسان بنانا ہے۔

تہران میں پاکستان کے سفیر نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب دونوں سرحدی راستوں سے روزانہ 4 سے 6 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہے۔

واضح رہے ہر سال تقریباً 120,000 پاکستانی مسافر اور زائر،  میرجاویہ اور ریمدان کی سرکاری سرحدوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں داخل ہوتے ہیں اور یہ سفر محرم اور صفر کے دنوں میں اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔

اس سال جون کے آغاز سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے، پاکستان نے تفتان (میرجاوہ) اور گیبد (ریمدان) کی دو مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .