امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں Non-proliferation: Implementation of Security Council Resolution 2231 (2015)" کے موضوع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور ایٹمی توانائی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا پختہ عزم بدستور برقرار ہے اور میں بات چیت اور سفارت کاری کے لیے اپنے پختہ عزم کی بھی تصدیق کرتا ہوں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سینئر سفارت کار نے کہا کہ JCPOA ایک کثیر الجہتی سفارتی کامیابی تھی جس نے مؤثر طریقے سے غیر ضروری بحران کو روکا اور اس کا احیاء تمام اراکین کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات سے منہ نہیں موڑا اور JCPOA کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور امریکہ اور دیگر تمام ممالک کی طرف سے بحال کیا جانے کی صورت میں اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایروانی نے تاکید کی کہ JCPOA اور قرارداد 2231 کے تحت فریقین اپنے تمام وعدوں کو بروقت، مؤثر طریقے اور ایمانداری کے ساتھ دوبارہ شروع کریں کینوکہ یہ مسئلہ درحقیقت ان کی سیاسی آمادگی کا متقاضی ہے۔
آپ کا تبصرہ