ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کینیڈا کے اس اقدام کو مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے بھی منافی قرار دیا جن میں ملکوں کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور ان کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیا گيا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام بھی حکومت کینیڈا کے دیگر غلط اقدامات کا تسلسل ہے جو یہ حکومت پچھلے ایک عشرے سے جنگ پسندوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں اور دہشت گردی کے اصل بانیوں سے متاثر ہوکر انجام دیتی آئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ کینیڈا کے اس مکروہ اقدام کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی طاقت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گی۔
ناصر کنعانی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کینیڈا کے سیاسی، غیر روایتی اور غیر دانشمندانہ اقدام کا مناسب اور ٹھوس جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ